تلنگانہ
تلنگانہ: فلائی اوور پر پرائیویٹ بس کی کیمیکل ٹینکر سے ٹکر، بڑا حادثہ ٹل گیا
بس میں تقریباً 26 مسافر سوار تھے، جو آندھرا پردیش کے چتورسے حیدرآباد کی سمت آرہی تھی۔ بس پیچھے سے ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں ہائیڈرو کلورائیڈ ایسڈ سڑک پر بہہ گیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے جڑچرلہ کے قریب ماچارم فلائی اوور پر جمعرات کی صبح ایک پرائیویٹ ٹراویلس بس کی کیمیکل لے جانے والے ٹینکر سے ٹکر ہوگئی۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق بس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔
بس میں تقریباً 26 مسافر سوار تھے، جو آندھرا پردیش کے چتورسے حیدرآباد کی سمت آرہی تھی۔ بس پیچھے سے ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں ہائیڈرو کلورائیڈ ایسڈ سڑک پر بہہ گیا۔
بس ڈرائیور نے فوری طور پر مسافروں کو نیچے اترنے کا مشورہ دیا۔جلد بازی میں بعض مسافرین کو معمولی زخم آئے۔
اطلاعات کے مطابق کیمیکل آتش گیر نہیں تھا، اس لئے آگ لگنے کا کوئی خطرہ پیدا نہیں ہوا اور ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ فائر بریگیڈس کے عملہ نے وہاں پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔