تلنگانہ

تلنگانہ: 430 کالجوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا عمل مکمل

کیمروں کو انٹرمیڈیٹ بورڈ کے دفتر میں قائم کمانڈ کنٹرول روم سے جوڑا جائے گا، جہاں سے کلاسس کے انعقاد کی نگرانی کی جائے گی۔ہر کلاس روم، لیب اور پرنسپل کے کمرے میں ایک ایک کیمرہ لگایا جائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے سرکاری جونیئر کالجوں کو مستحکم کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ اس سلسلہ میں ریاست بھر کے 430 کالجوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں، جن کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔

متعلقہ خبریں
جونیر کالجس کیلئے لازمی 16 رہنمایانہ خطوط جاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

ان کیمروں کے ذریعہ تعلیمی طریقہ کار، لکچررس کی حاضری کے اوقات اور طلبہ کی حاضری پر نظر رکھی جائے گی۔

کیمروں کو انٹرمیڈیٹ بورڈ کے دفتر میں قائم کمانڈ کنٹرول روم سے جوڑا جائے گا، جہاں سے کلاسس کے انعقاد کی نگرانی کی جائے گی۔ہر کلاس روم، لیب اور پرنسپل کے کمرے میں ایک ایک کیمرہ لگایا جائے گا۔

ہر کالج میں کم از کم دس کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ یہ کیمرے حیدرآباد کے نامپلی میں واقع انٹرمیڈیٹ بورڈ کے دفتر کے کمانڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک ہوں گے۔

حیدرآباد میں موجود ماہرین اور حکام تدریس کے انداز کا مشاہدہ کرکے خامیوں کی نشاندہی اور اصلاح کے لیے مشورے دیں گے۔ ٹائم ٹیبل پر عمل آوری جیسے امور کی بھی کیمروں کے ذریعہ نگرانی کی جائے گی۔

اس اقدام سے کالجوں کی سرگرمیوں، خاص طور پر تدریس کے انداز کا براہ راست جائزہ لیا جا سکے گا۔ ماہرین تعلیم کا ماننا ہے کہ اس سے اساتذہ میں جوابدہی کا احساس بڑھے گا اور تعلیم کا معیار بہتر ہوگا۔