بین الاقوامی

غزہ میں ‘کوئی بھی محفوظ نہیں ہے’: ٹیڈروس

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے جمعہ کو ہونے والی میٹنگ میں کہا کہ زمینی سطح پر صورتحال سنگین ہے اور اسپتالوں میں بے ہوشی کے بغیر آپریشن کیے جانے سے لے کر ہر دس منٹ میں ایک بچے کی موت تک صور حال انتہائی سنگین ہے۔

اقوام متحدہ: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریسس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے ہنگامی اجلاس میں کہا کہ غزہ میں ‘کہیں بھی اور کوئی بھی محفوظ نہیں ہے’ اور یہاں صحت کا نظام ‘اپنے گھٹنوں پر‘ ہے۔

متعلقہ خبریں
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
خرطوم میں بائیولوجیکل لیاب پر حملہ، خطرناک وائرس پھیلنے کا اندیشہ
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
اسرائیلی حملوں سے تباہ غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہوں گے: اقوام متحدہ

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے جمعہ کو ہونے والی میٹنگ میں کہا کہ زمینی سطح پر صورتحال سنگین ہے اور اسپتالوں میں بے ہوشی کے بغیر آپریشن کیے جانے سے لے کر ہر دس منٹ میں ایک بچے کی موت تک صور حال انتہائی سنگین ہے۔

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا، ’’کہیں بھی اور کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبی عملہ 23 ​​لاکھ لوگوں کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔

ٹیڈروس نے کہا کہ تعاون ظاہر کرنے کا بہترین طریقہ صحت کے کارکنوں کوزندگی بچانے کے لئے ضروری چیزیں فراہم کرنا ہے۔ تقریباً 63 میٹرک ٹن اس طرح کی امداد بھیجی گئی ہے۔

 لیکن ان شہریوں تک پہنچنے کے لیے بلا روک ٹوک رسائی کی ضرورت ہے جو بحران کے لئے ذمہ دار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او مسلسل جنگ بندی کا مطالبہ کر رہا ہے۔ "مزید برآں، میں نے دونوں فریقوں سے بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔”

میٹنگ کے اختتام پر دوبارہ بات کرتے ہوئے، مسٹر ٹیڈروس نے کہا، "غزہ میں، کہیں بھی اورکوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے سفیروں سے پوچھا، ’’تصور کیجئے کہ آپ اس صورتحال میں پھنس گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی لیے ہم جنگ بندی اور بلا روک ٹوک انسانی رسائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہم سلامتی کونسل سے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔

a3w
a3w