تلنگانہ

تلنگانہ: اسکول کے دوپہر کے کھانے میں کیڑے ملنے پر احتجاج، ہیڈ ماسٹر معطل

اس واقعہ پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ضلع انچارج ڈی ای اواور ایڈیشنل کلکٹردیپک تیواری، سب کلکٹرشردھا شکلا کے ساتھ اسکول پہنچے، طلبہ سے تفصیلات معلوم کیں اور رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیج دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے آصف آباد ضلع کے کوٹال منڈل ہیڈکوارٹر میں واقع ضلع پریشد ہائی اسکول میں دوپہر کے کھانے میں کیڑے پائے جانے پر طلبہ نے احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
اقلیتی اسکالرشپس میں بے ضابطگیوں کو حل کرنے کا مطالبہ۔ مانو کے طلبہ کا احتجاج
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

اس واقعہ پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ضلع انچارج ڈی ای اواور ایڈیشنل کلکٹردیپک تیواری، سب کلکٹرشردھا شکلا کے ساتھ اسکول پہنچے، طلبہ سے تفصیلات معلوم کیں اور رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیج دی۔


رپورٹ کی بنیاد پر ریاستی محکمہ تعلیم کے ریجنل جوائنٹ ڈائریکٹر ستیہ نارائن ریڈی نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر نارائن سنگھ کو معطل کرنے کے احکامات گزشتہ شام جاری کئے۔


اسی معاملہ پر بی آرایس کے سدی پیٹ کے ایم ایل اے ہریش راؤ نے بھی ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔


ایڈیشنل کلکٹردیپک تیواری نے انتباہ دیا ہے کہ دوپہر کے کھانے کی تقسیم میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔