تلنگانہ
تلنگانہ: نابالغ کی عصمت دری، ایک شخص گرفتار
یہ واقعہ ضلع کے موتکورپولیس اسٹیشن کے راگاباوی گاوں میں پیش آیا۔پولیس نے کہاکہ نابالغ لڑکی کا تعلق اسی گاوں سے ہے جس کی ایم مہیشندرنامی شخص نے مبینہ طورپر عصمت دری کی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر میں ایک 27سالہ شخص کونابالغ لڑکی کی عصمت دری کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
یہ واقعہ ضلع کے موتکورپولیس اسٹیشن کے راگاباوی گاوں میں پیش آیا۔پولیس نے کہاکہ نابالغ لڑکی کا تعلق اسی گاوں سے ہے جس کی ایم مہیشندرنامی شخص نے مبینہ طورپر عصمت دری کی۔
لڑکی کی ماں نے اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیاگیا ہے۔ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیاگیا۔جج نے اس کو عدالتی تحویل میں دے دیا۔