تلنگانہ
تلنگانہ: راشن کا چاول ضبط
تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے مدراس تانڈہ میں راشن کے چاول کے 35 تھیلے مقامی عوام نے ضبط کئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے مدراس تانڈہ میں راشن کے چاول کے 35 تھیلے مقامی عوام نے ضبط کئے۔
آج صبح کی اولین ساعتوں میں یہ راشن کے چاول غیرقانونی طورپر منتقل کئے جارہے تھے تاہم چوکس مقامی افراد نے اس لاری کو روک دیا جس میں یہ چاول منتقل کئے جارہے تھے۔
مقامی افراد نے سابق سرپنچ،راشن ڈیلر راجندرکو پکڑکرپولیس کے حوالے کردیا۔