تلنگانہ
تلنگانہ: ناگرجنا ساگر میں ریڈیل کرسٹ گیٹس کی مرمت کا کام تیز رفتاری سے جاری
دریائے کرشنا کے کمانڈ ایریا میں اس سال وقت سے پہلے بارش ہونے کے باعث بالائی علاقوں میں واقع جورالہ اور سری سیلم پراجکٹس میں پانی کا بہاو دیکھاگیاتھا۔
حیدرآباد: محکمہ آبپاشی کے حکام نے تلنگانہ کے ناگرجنا ساگر میں ریڈیل کرسٹ گیٹس کی مرمت کے کاموں کو تیز کر دیا ہے۔
دریائے کرشنا کے کمانڈ ایریا میں اس سال وقت سے پہلے بارش ہونے کے باعث بالائی علاقوں میں واقع جورالہ اور سری سیلم پراجکٹس میں پانی کا بہاو دیکھاگیاتھا۔
اس پس منظر میں حکام چوکس ہو گئے ہیں۔ناگرجناساگر کے کرسٹ گیٹس پر ربڑ کی سیلیں لگانے، گریسنگ، روف گریسنگ اور گیٹس کے موٹروں کی وائرنگ درست کرنے جیسے کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ مرمتی کام آئندہ ایک ہفتہ کے اندر مکمل کر لئے جائیں گے۔ مرمت کے بعد ریڈیل کرسٹ گیٹس کا معائنہ بھی کیا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ صحیح طریقہ سے کام کر رہے ہیں یا نہیں۔