تلنگانہ
تلنگانہ رائزنگ سمٹ کا مقصد تلنگانہ کو عالمی صنعتی نقشہ پر نمایاں کرنا ہے:نائب وزیراعلی
انہوں نے حیدرآباد میں جاری تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کے موقع پرایک تلگونیوزچینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاست کو معاشی طور پر مستحکم بنانے اور سرمایہ کاری لانے کے لئے ایک بڑے ویژن پر کام کر رہی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا نے ریاست کی ترقی اور عالمی سطح پر تلنگانہ کی پہچان کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے حیدرآباد میں جاری تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کے موقع پرایک تلگونیوزچینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاست کو معاشی طور پر مستحکم بنانے اور سرمایہ کاری لانے کے لئے ایک بڑے ویژن پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ریاست کی ترقی اور عوامی مفاد کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔
انہوں نے بتایا کہ اس عالمی سمٹ کا مقصد تلنگانہ کو عالمی صنعتی نقشہ پر نمایاں کرنا ہے تاکہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔
انہوں نے زور دیا کہ تلنگانہ کی ترقی کے لئے تمام کا ایک ہونا ضروری ہے تاکہ ریاست کو مزید بلندیوں پر لے جایا جا سکے۔