تلنگانہ

تلنگانہ: میڑچل ملکاجگری میں سڑک حادثہ۔ایک شخص ہلاک اوردیگر دو شدید زخمی

دونوں زخمی سرینواس اورانجنیلو تعمیری مزدور ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اوردیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ منگل کی صبح اُس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم گاڑی نے بائیک کو ٹکر دے دی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں چینی مانجے سے کانسٹبل کے بشمول 3 افراد زخمی
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر

مہلوک کی شناخت مستری کا کام کرنے والے 45سالہ یو اوشپا کے طورپر کی گئی ہے۔

دونوں زخمی سرینواس اورانجنیلو تعمیری مزدور ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ان تینوں کی بائیک میڑچل چیک پوسٹ کے قریب یوٹرن لے رہی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ نامعلوم گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر دے دی جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔