تلنگانہ
تلنگانہ: سنگاریڈی میں سڑک حادثہ۔ دو افرادہلاک
تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادبشمول ایک خاتون ہلاک اوردیگر5شدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادبشمول ایک خاتون ہلاک اوردیگر5شدید زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے ہوسیلی علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب لاری نے کارکوٹکر دے دی۔کار میں سوارافراد کا تعلق کرناٹک کے بیدرسے ہے جن کی ہنوزشناخت نہیں ہوئی ہے۔
زخمیوں کو علاج کیلئے ظہیرآباد کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔