تلنگانہ

میڈارم جاترا کے لئے تلنگانہ آر ٹی سی کی جانب سے 3,495 خصوصی بسوں کا انتظام

حکام کے مطابق جاریہ سال جاترا کے دوران شردھالووں کی آمد و رفت کو سہل بنانے مجموعی طور پر 3,495 خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔ یہ بسیں ریاست کے تمام بڑے مراکز بالخصوص ورنگل، کریم نگر، کھمم اور حیدرآباد سے میڈارم کے لئے دستیاب ہوں گی۔

حیدرآباد: ایشیا کے سب سے بڑے قبائلی میلے میڈارم سمکا سارلمہ جاترا کے موقع پر تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے عوام کی سہولت کے لیے بڑے پیمانہ پر ٹرانسپورٹ منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آر ٹی سی کے آفیشیل ایکس اکاونٹس ہینڈلس بھی تبدیل
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

حکام کے مطابق جاریہ سال جاترا کے دوران شردھالووں کی آمد و رفت کو سہل بنانے مجموعی طور پر 3,495 خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔ یہ بسیں ریاست کے تمام بڑے مراکز بالخصوص ورنگل، کریم نگر، کھمم اور حیدرآباد سے میڈارم کے لئے دستیاب ہوں گی۔

ان انتظامات کا مقصد لاکھوں کی تعداد میں متوقع افرادکو کسی بھی قسم کی سفری دشواری سے بچانا ہے۔


انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تلنگانہ حکومت کی مہالکشمی اسکیم کے تحت خواتین کے لئے مفت سفر کی سہولت ان خصوصی بسوں میں بھی برقرار رہے گی۔ ریاست کی خواتین پلے ویلگو اور ایکسپریس بسوں میں شناخت دکھا کر مفت سفر کر سکیں گی جبکہ دیگر مسافروں اور لگژری بسوں کے لئے قواعد کے مطابق کرایہ لاگو ہوگا۔

عام طور پر جاترا کے ان خصوصی روٹس پر اضافی کام کے بوجھ کی وجہ سے عام دنوں کے مقابلہ 1.5 گنا کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔ 28 جنوری سے 31 جنوری 2026 تک جاری رہنے والے اس چار روزہ جاترا کیلئے آر ٹی سی نے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور مختلف مقامات پر عارضی بس اسٹینڈس اور ہیلپ ڈیسک بھی قائم کئے جا رہے ہیں۔