تلنگانہ

تلنگانہ:صفائی ورکرس کی نلگنڈہ بلدیہ میں ہڑتال، کام متاثر

تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کی نلگنڈہ بلدیہ میں صفائی کی خدمات ٹھپ ہوگئیں کیونکہ 300 سے زیادہ صفائی ورکرس نے جمعرات کی صبح سے ہڑتال شروع کردی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کی نلگنڈہ بلدیہ میں صفائی کی خدمات ٹھپ ہوگئیں کیونکہ 300 سے زیادہ صفائی ورکرس نے جمعرات کی صبح سے ہڑتال شروع کردی۔

متعلقہ خبریں
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
فوڈ فیسٹیول کا مقصد طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور میعاری پکوانوں سے واقف کروانا
ہائی کورٹ کی حائیڈرا کمشنر پر کڑی تنقید، "عدالتی طاقت دکھانا پڑا تو دکھائیں گے!”
مولانا ابوالکلام آزاد فرد واحد کا نام نہیں، بلکہ اپنی ذات میں خود ایک انجمن:ضلع کلکٹر محبوب نگر وزئیندرا بوئی
نوین یادو کی پُرجوش اپیل: "میں آپ کا اپنا بیٹا ہوں، میرے ساتھ کھڑے ہو جائیں”

کچرا جمع کرنے میں اچانک رکاوٹ کے سبب شہر بھر میں بڑے پیمانے پر کوڑا کرکٹ جمع ہوگیا۔ا س سے مقامی افراد میں صحت کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔یہاں پر روزانہ ایک اندازے کے مطابق 300 میٹرک ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے، بازاروں کے علاقوں اور اہم سڑکوں پر کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

ہڑتالی ملازمین نے کہا ہے کہ تقریبا دو ماہ سے ان کو تنخواہیں ادانہیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے ان کے بقایہ جات بھی اداکرنے کا مطالبہ کیا۔سی آئی ٹی یو کی مقامی یونٹ کی قیادت میں صفائی کے ورکرس نے اپنے مطالبات پراحتجاج کیا۔

بلدی حکام نے اس مسئلے کو تسلیم کیا ہے لیکن ابھی تک فنڈز کی تقسیم کے لیے کوئی واضح ٹائم لائن فراہم نہیں کی ہے۔ عہدیداروں نے انتظامی تاخیر اور بجٹ کی رکاوٹوں کو زیر التواء ادائیگیوں کی وجہ قراردیا۔