مضامین
ٹرینڈنگ

سونے کی خریداری کے لیے مبارک دن؟

ساری دنیا میں غالباً ہندوستان ہی ایک ایسا ملک ہے جہاں ایک مذہبی دن کے موقع پر سونے کی خریداری کو بہت مبارک سمجھا جاتا ہے ۔

ساری دنیا میں غالباً ہندوستان ہی ایک ایسا ملک ہے جہاں ایک مذہبی دن کے موقع پر سونے کی خریداری کو بہت مبارک سمجھا جاتا ہے ۔

یہ ’’’ اکشا یا تریتیا‘‘ (Akshaya Tritiyaکا تہوار ہوتا ہے جب ٹنوں کے حساب سے طلائی زیورات ، سونے کے سکے اور بسکٹ خریدے جاتے ہیں ۔

یہ تہوار ہر سال بیساکھی کے مہینے کے نئے چاند کے تیسرے دن آتا ہے جو انگریزی کیلنڈر کے حساب سے اپریل کے آخر یا مئی کے شروع میں ہوسکتاہے ۔

سنسکرت زبان میں ’’ اکشایا‘‘ کے معنی ہیں ’’ وہ جو کبھی ختم نہ ہو اور ’’ تریتیا‘‘ کا مطلب ’’ تیسرا دن‘‘ ہے ۔ ہندو عقائد کے مطابق یہ دن ان کے لیے خوش بختی اور کامیابی کا پیغام لاتا ہے ۔

وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اس دن اگر سونے ، چاندی اور دیگر قیمتی دھاتوں کی خریداری کی جائے تو ان کی خوشحالی برقرار رہے گی، اسی لیے روایتی طورپر ’’ اکشایا تریتیا‘‘ کے موقع پر نئے منصوبے اور نئی سرمایہ کاری شروع کی جاتی ہے ، نیز قیمتی اشیاء مثلاً سونے کے زیورات اور ہیرے کی خریداری کے لیے اسی دن کو مبارک سمجھا جاتا ہے کیونکہ ہندوؤں کا یہ خیال ہے کہ جو بھی کام اس روز شروع کیا جائے ، کامیابی ضرور قدم چومے گی ۔

2015ء میں 21اپریل کو ’’ اکشایا تریتیا‘‘ کا تہوار منایا گیا تھا ۔ اس موقع پر زیورات بنانے والے ہندوستانی تاجروں کی یہ توقعات بڑی حد تک پوری ہوئیں کہ سونے کے زیورات کی فروخت میں پچیس سے تیس فیصد اضافہ ہوگا۔

کیونکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال قیمتیں دس فیصد کم ہوگئی تھیں ۔2014ء میں ’’ اکشایا تریتیا‘’ کے موقع پر دس گرام سونے کی قیمت تقریباً تیس ہزار روپئے تھی جو 2015ء میں 27ہزار تک کم ہوگئی تھی۔

a3w
a3w