بین الاقوامی
روس نے اوباما سمیت 500 امریکی شہریوں پر پابندیاں عائد
ماسکو: روس نے سابق امریکی صدر براک اوباما سمیت 500 امریکی شہریوں کے روس میں داخلے پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی لگا دی ہے۔

ماسکو: روس نے سابق امریکی صدر براک اوباما سمیت 500 امریکی شہریوں کے روس میں داخلے پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی لگا دی ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے جمعہ کو یہ اعلان کیا۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ نئی بلیک لسٹ میں شامل افراد میں اہم افراد، افسران ، ارکان پارلیمنٹ، ماہرین اور فوجی صنعتی کمپنیوں کے سربراہان شامل ہیں۔
روس نے کہا کہ سفری پابندی جو بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے بار بار روس مخالف پابندیوں کے جواب میں عائد کی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا ’’امریکہ کے لیے یہ سیکھنے کا وقت آگیا ہے کہ روس کے خلاف ایک بھی دشمنانہ حملہ سخت ردعمل کے بغیر چھوڑا نہیں رہے گا۔‘‘