تلنگانہ
تلنگانہ: ریچھ کے حملہ میں ایک چرواہا شدیدزخمی
یہ واقعہ ضلع کے گٹاپلی چیروو تانڈامیں پیش آیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں ریچھ کے حملہ میں ایک چرواہا شدیدزخمی ہوگیا۔
یہ واقعہ ضلع کے گٹاپلی چیروو تانڈامیں پیش آیا۔
زخمی چرواہے کی شناخت بی نریش کے طورپر کی گئی ہے جو اپنی بھیڑوں کو چروانے کے لیے قریبی جنگلاتی علاقہ میں لے گیا۔
جھاڑیوں میں چھپے ریچھ نے اچانک نریش پر حملہ کر دیاجس کے نتیجہ میں اس کابایاں ہاتھ زخمی ہوگیا۔
مقامی افرادنے اسے اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔