تلنگانہ
تلنگانہ: بیٹی کی موت کا صدمہ،ماں نے خودکشی کرلی
لڑکی کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد ماں لاونیا صدمہ سے دوچارہوگئی۔اس نے بیٹی کی آخری رسومات کے بعد مکان میں جاکرپھانسی لے لی۔اس واقعہ پر گاوں میں سوگ کا ماحول دیکھاگیا۔
حیدرآباد: بیٹی کی موت کے صدمہ کوبرداشت نہ کرتے ہوئے ماں نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ
تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں پیش آیا۔
ایلگوئی گاؤں کے رہنے والے بوئنی وینکٹ اور لاونیا کی چھ سالہ بیٹی ویشنوی گزشتہ کچھ عرصہ سے نمونیا کی شکارتھی۔
اس کو علاج کے لئے حیدرآباد کے نیلوفراسپتال منتقل کیاگیا تھا تاہم علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
لڑکی کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد ماں لاونیا صدمہ سے دوچارہوگئی۔اس نے بیٹی کی آخری رسومات کے بعد مکان میں جاکرپھانسی لے لی۔اس واقعہ پر گاوں میں سوگ کا ماحول دیکھاگیا۔