چیف سکریٹری اورڈی جی پی نے نکہت زرین کو تہنیت پیش کی
نکہت زرین نے آج بی آر کے بھون میں چیف سکریٹری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف سکریٹری نے نکہت زرین کو شال پہناکر مبارکباد دی گئی۔ شانتی کماری نے تلنگانہ کو دنیا کے نقشے میں مشہور کرنے پر نکہت زرین کی ستائش کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی چیف سکریٹری شانتی کماری اور ڈی جی پی انجنی کمار نے نکہت زرین کو مبارکباد دی جنہوں نے ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں 50 کلوگرام زمرہ میں گولڈ میڈل جیت کر ریکارڈ بنایا ہے۔
نکہت زرین نے آج بی آر کے بھون میں چیف سکریٹری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف سکریٹری نے نکہت زرین کو شال پہناکر مبارکباد دی گئی۔ شانتی کماری نے تلنگانہ کو دنیا کے نقشے میں مشہور کرنے پر نکہت زرین کی ستائش کی۔
ڈی جی پی انجی کمار نے اس جیت کے ساتھ ایک سے زیادہ مرتبہ عالمی چمپئن شپ کا خطاب جیتنے والی دوسری ہندوستانی باکسر کے طورپر نکہت زرین کی ستائش کی۔ ڈی جی پی انجنی کمار نے کہاکہ زرین آج کے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ایک رول ماڈل ہیں۔
کھیل اور یوتھ ویلفیر ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری سندیپ کمار سلطانیہ اور ایس سی ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری راہول بوجا بھی اس موقع پر موجود تھے۔