تلنگانہ

تلنگانہ: ایس ایل بی سی واقعہ، امدادی کارروائیوں کو جاری رکھنے 5 کروڑ روپے منظور

تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں ایس ایل بی سی سرنگ کی کھدوائی کے دوران گزشتہ ماہ 22 فروری کو پیش آئے حادثہ کے پیش نظر حکومت نے امدادی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لئے 5 کروڑ روپے منظور کئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں ایس ایل بی سی سرنگ کی کھدوائی کے دوران گزشتہ ماہ 22 فروری کو پیش آئے حادثہ کے پیش نظر حکومت نے امدادی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لئے 5 کروڑ روپے منظور کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 400 کروڑ وصول: نائیڈو
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔

اس سلسلہ میں محکمہ مال کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے خصوصی احکامات جاری کیے ہیں۔

ناگرکرنول کے ضلع کلکٹر کی درخواست پر غور کرنے کے بعد، محکمہ مال نے فنڈس کی منظوری دینے کی سفارش کی، جسے حکومت نے قبول کر لیا۔

حکومت نے کلکٹر کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان فنڈس کے مؤثر استعمال یقینی بنائیں اور امدادی کاموں کو تیز کریں۔