مہاراشٹرا

مہاراشٹرا: مراٹھا سماج بند، ریاست کے مختلف علاقوں میں ملاجلا اثر

پد یاترا راج کارنر، سری نگر، مہاتما پھولے چوک (آئی ٹی آئی)، شیواجی نگر، کالامندر، ایس پی آفس سے ہوتی ہوئی چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے تک گئی۔

ممبئی: مہاراشٹر کے ضلع جالنہ میں پیش آئے واقعہ کی مذمت میں پیر 4 ستمبرکو ناندیڑ ضلع بند کی کال دی گئی تھی۔ سکل مراٹھا سماج ناندیڑ کی جانب سے گزشتہ روز ناندیڑ میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔

یہ فیصلہ اس میٹنگ میں کیا گیا۔ مذکورہ میٹنگ میں تمام سماجی تنظیمیں اور مراٹھا برادری بڑی تعداد میں موجود تھی۔

میٹنگ میں بااتفاق آراء پیر 4 ستمبر کو ناندیڑ ضلع بند کی کال دی گئی۔ صبح 11 بجے راج کارنر سے مجسمہ شیواجی تک مراٹھابرادری کی جانب سے مارچ نکالا گیا، مذکورہ پد یاترا راج کارنر، سری نگر، مہاتما پھولے چوک (آئی ٹی آئی)، شیواجی نگر، کالامندر، ایس پی آفس سے ہوتی ہوئی چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے تک گئی۔

یہاں پر شیواجی مہاراج کوخراج عقیدت پیش کرنے کے بعد بھجن گاتے ہوئے ریاستی حکومت کےخلاف احتجاج کیا گیا۔ خاص بات یہ ہے کہ بند میں کسی بھی سیاسی قائد کو پلیٹ فارم پر بولنے کی اجازت نہ دینے کا پوری مراٹھا برادری نے فیصلہ کیا ہے۔

 مراٹھا برادری نے درخواست کی ہے کہ تاجر، اسکول، کالج، کوچنگ کلاسز اپنے ادارے بند رکھیں۔

a3w
a3w