تلنگانہ

تلنگانہ: تیراکی کے دوران داماد اورسسر غرق

کچھ دیر بعد وہ پانی میں سانس لینے میں ناکام ہوکر غرق ہوگیا۔ پریم کمار کو نہ دیکھ کر اس کے سسر چندرا مولی نے اسے بچانے کے لئے پانی میں چھلانگ لگائی، لیکن وہ بھی تیرتے ہوئے سانس نہ لے پائے اور غرق گئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے ہتنور پولیس اسٹیشن کے حدود میں تیراکی کے لئے گئے داماد اورسسر غرق ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
بیٹی اور داماد پر قاتلانہ حملہ، مادھوی کے باپ کو 10 سال قید کی سزا
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ

تفصیلات کے مطابق ہتنور منڈل کے بورپٹلہ گاؤں کے قریب واقع بھیمونی جھیل میں پریم کمار تیراکی کے لئے جھیل میں اترا۔

کچھ دیر بعد وہ پانی میں سانس لینے میں ناکام ہوکر غرق ہوگیا۔ پریم کمار کو نہ دیکھ کر اس کے سسر چندرا مولی نے اسے بچانے کے لئے پانی میں چھلانگ لگائی، لیکن وہ بھی تیرتے ہوئے سانس نہ لے پائے اور غرق گئے۔

مقامی افرادنے فوراً امدادی کارروا ئی کے لئے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ نرساپور فائر ڈپارٹمنٹ کے عملے کی مدد سے دونوں لاشوں کو جھیل سے نکالا۔

پریم کمار کا تعلق سنگاریڈی ضلع کے کونڈا پور منڈل کے ویربھدر پلی گاؤں سے بتایا گیا ہے۔

دونوں لاشوں کو نرساپور کے سرکاری اسپتال منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کروایا گیا۔ گھر والوں کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔