تلنگانہ

تلنگانہ: پٹرول پمپ سے بھاری رقم کا سرقہ

ذرائع کے مطابق ضلع کے پالکاویڈو منڈل میں جان پہاڑ درگاہ کے نواح میں واقع ایک پٹرول پمپ سے نامعلوم شخص نے ایک لاکھ 20 ہزار روپئے نقد رقم کی چوری کر لی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع میں ایک پٹرول پمپ سے بھاری رقم کی چوری کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق ضلع کے پالکاویڈو منڈل میں جان پہاڑ درگاہ کے نواح میں واقع ایک پٹرول پمپ سے نامعلوم شخص نے ایک لاکھ 20 ہزار روپئے نقد رقم کی چوری کر لی۔

اس پٹرول پمپ کے مالک کوٹی ریڈی دو سالوں سے یہ پٹرول پمپ چلا رہے ہیں۔ ہفتہ کو بینک کی چھٹی ہونے کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم بینک میں جمع نہیں کروائی گئی تھی۔

موٹرسائیکل پر پٹرول پمپ پہنچے ایک شخص نے رات دیر گئے شٹر توڑ کر نقدی کی چوری کر لی۔

بنک کے مالک نے بتایا کہ اس وقت وہاں کام کرنے والا عملہ سو گیا تھا۔ا س واقعہ کا ویڈیو وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔اس واقعہ کی شکایت پولیس سے کی گئی ہے۔

a3w
a3w