تلنگانہ

تلنگانہ: داماد نے حالت نشہ میں ساس کا بڑی ہی بے دردی سے قتل کردیا

داماد نے حالت نشہ میں ساس کا بڑی ہی بے دردی سے قتل کردیا۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع منچریال میں پیش آئی۔

حیدرآباد: داماد نے حالت نشہ میں ساس کا بڑی ہی بے دردی سے قتل کردیا۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع منچریال میں پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

تفصیلات کے مطابق مقتول خاتون کی شناخت ضلع کے سنابٹی واڈا علاقہ سے تعلق رکھنے والی وجیا کے طورپر کی گئی ہے جس کا داماد ملزم وینکٹیش حالت نشہ میں کل شب اس کے مکان پہنچا اور بڑی ہی بے دردی سے چاقو سے ساس پر حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔

پانچ سال پہلے مقتول خاتون کی بیٹی سے چونم بٹی واڑہ سے تعلق رکھنے والے ملزم کی شادی ہوئی تھی۔

گزشتہ کچھ عرصہ سے شوہر اوربیوی میں جھگڑے ہورہے تھے۔مقتول خاتون بیٹی سے داماد کی علحدگی چاہتی تھی۔اس مسئلہ پرداماد کے ساس سے جھگڑے ہوئے۔

ایک ہفتہ پہلے بھی ملزم نے خاتون پر سڑک پر حملہ کی کوشش کی تھی۔کل شب برہمی کے عالم میں پہنچ کر ملزم نے ساس پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔

اس حملہ میں خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شرو ع کردی۔