جرائم و حادثات

کیرالا کی لڑکی نے وشاکھاپٹنم کے لاج میں خودکشی کرلی

پولیس نے بتایا کہ یہ لڑکی اس ماہ کی 23 تاریخ کو لاج آئی تھی۔ اس نے دوپہر 12 بجے کمرہ لیا۔ وہ 24 تاریخ کی رات تک کمرے سے باہر نہیں آئی تھی۔ عملے نے دروازہ کھٹکھٹایا لیکن جواب نہیں آیا جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

حیدرآباد: کیرل سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کی ایک لاج میں خودکشی کرلی۔اس لڑکی کی شناخت کیرل کے ضلع تھریسور سے تعلق رکھنے والی 25سالہ رمیا کرشنا کے طورپر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
وشاکھا پٹنم کے انڈس ہاسپٹل میں آگ بھڑک اٹھی، مریض ہاسپٹل کے اندر پھنس گئے
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز

پولیس نے بتایا کہ یہ لڑکی اس ماہ کی 23 تاریخ کو لاج آئی تھی۔ اس نے دوپہر 12 بجے کمرہ لیا۔ وہ 24 تاریخ کی رات تک کمرے سے باہر نہیں آئی تھی۔ عملے نے دروازہ کھٹکھٹایا لیکن جواب نہیں آیا جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

 سکنڈٹاؤن پولیس کی موجودگی میں کمرے کا دروازہ کھولا گیا تو اس کی لاش پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔پولیس کو ایک خودکش نوٹ ملا جس میں اس نے لکھا کہ وہ زندگی سے بیزار ہے اور اس کی موت کا ذمہ دار کوئی نہیں ہے۔

پولیس کو پتہ چلا کہ وہ چین میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے جارہی تھی۔ وہ وشاکھا کے پاس کیوں آئی تھی۔پولیس اس کی پھانسی وجوہات کی جانچ کررہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے اس کے ارکان خاندان کو اس بات کی اطلاع دے دی۔

a3w
a3w