حیدرآباد

تلنگانہ: اسپیشل انٹلی جنس بیورو کے او ایس ڈی پربھاکر راؤ مستعفی

تلنگانہ کے اسپیشل انٹلی جنس بیورو کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) پربھاکر راؤ نے استعفی دے دیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے اسپیشل انٹلی جنس بیورو کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) پربھاکر راؤ نے استعفی دے دیا ہے۔

ان کا استعفی ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز تلنگانہ اسمبلی کے ووٹوں کی گنتی میں بی آر ایس کو شکست ہوئی اور کانگریس کو اقتدار حاصل ہوا۔

انٹلی جنس آئی جی کے طور پر سبکدوشی کے بعد گزشتہ حکومت نے انہیں یہ عہدہ دیا تھا جس پر وہ تقریباً تین برس فائز تھے تاہم انہوں نے آج اچانک استعفی دے دیا۔

ان پر صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی نے اپوزیشن کے فونس کو ٹیاپ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

علاوہ ازیں ریاست کے بعض کارپوریشنس کے صدورنشین بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے مکتوبات استعفی چیف سکریٹری کے حوالے کردیا ہے۔  ان صدور نشین میں ڈی بالاراجو، رویندر سنگھ، واسودیوریڈی، این کریشنک، جی سرینواس یادو، ٹی روی کمار، جئے موہن راو، انیل کمار، جی ناگیش، ایم راجیوساگر، انجنلیو گوڑ، ستیش ریڈی، راماچندرانائک، جی پروین، وی نائک اور دوسرے شامل ہیں۔