کھیل

انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ کا اعلان کردیا

بیٹرز میں جوس بٹلر دفاعی چیمپئنز کی قیادت کریں گے، ول جیکس، فل سالٹ اور جونی بیرسٹو ٹاپ آرڈر میں شامل ہیں، تجربہ کار معین علی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

لندن:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 ایڈیشن کے فاتح انگلینڈ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 اور 22 مئی کو شروع ہونے والی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
راشد خان بنگلہ دیش ون ڈے کیلئے فٹ
ڈراویڈ کا اضافی 2.5 کروڑ روپئے بونس لینے سے انکار
ہند۔پاک میاچ کی وکٹ تبدیلی ہوگی؟
دوردرشن ٹی 20 ورلڈ کپ اور دیگر کھیل براہ راست ٹیلی کاسٹ نشر کرے گا

ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں جون سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ 2024 اور پاکستان سے سیریز میں انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے۔

جوفرا آرچر کی بھی ایک سال سے زائد عرصے میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوگئی، وہ بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

انگلینڈ کے لیے انہوں نے آخری بار مارچ 2023 میں کھیلا تھا اور اس کے بعد سے وہ کہنی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

بیٹرز میں جوس بٹلر دفاعی چیمپئنز کی قیادت کریں گے، ول جیکس، فل سالٹ اور جونی بیرسٹو ٹاپ آرڈر میں شامل ہیں، تجربہ کار معین علی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

انگلینڈ اسکواڈ:

جوز بٹلر (کپتان) ، معین علی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، کرس جارڈن، لیام لیونگسٹون، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹوپلے، مارک ووڈ

آئی سی سی ویب سائٹ کے مطابق اسی اسکواڈ کو پاکستان کے خلاف 4 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منتخب کیا گیا ہے جو 22 مئی سے شروع ہوگی، وہ تمام کھلاڑی جو اس وقت انڈین پریمیئر لیگ کا حصہ ہیں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے واپس آئیں گے۔

a3w
a3w