Uncategorized

ایس ایس سی امتحانی فیس میں توسیع 2 دسمبر آخری تاریخ

ڈائرکٹر آف اگزامنیشنس تلنگانہ نے مارچ 2027 میں منعقد شدنی ایس ایس سی/ووکیشنل امتحانات کی فیس داخل کرنے کی تاریخوں پر نظرثانی کی ہے۔

حیدرآباد (پریس نوٹ) ڈائرکٹر آف اگزامنیشنس تلنگانہ نے مارچ 2027 میں منعقد شدنی ایس ایس سی/ووکیشنل امتحانات کی فیس داخل کرنے کی تاریخوں پر نظرثانی کی ہے۔

نظرثانی شیڈول کے مطابق امیدوار‘ 2 دسمبر تک متعلقہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے پاس امتحانی فیس جمع کراسکتے ہیں جبکہ 50 روپے جرمانہ کے ساتھ 8 دسمبر تک فیس داخل کی جاسکتی ہے۔

اس طرح 200 روپے جرمانہ کے ساتھ فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 22 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

ڈائرکٹر گورنمنٹ اگزامنیشنس کے لنگیا نے اپنے ایک صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ تمام مضامین کے لئے فیس 125 روپے رہے گی جبکہ 3 مضامین تک امتحانی فیس 110 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس طرح 3 سے زائد مضامین کے لئے امیدوار کو 125 روپے بطور فیس ادا کرنا پڑے گا۔ ووکیشنل امیدواروں کو زائد 60 روپے فیس ادا کرنا پڑے گی۔