بین الاقوامی

یمن پر فضائی حملہ، 15 افراد زخمی

یمنی دارالحکومت صنعاء پر فضائی حملے میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے، جبکہ سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے حوثیوں کے کروز میزائل کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملے میں دو سیکوریٹی گارڈس کی ہلاکت پر ڈاکٹرس وِد آؤٹ بارڈرس نے برہمی ظاہر کی۔

صنعاء (اے پی) یمنی دارالحکومت صنعاء پر ہفتہ کی صبح فضائی حملہ میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے۔ ایران نواز حوثیوں نے یہ بات بتائی۔ بحراحمر کے شہر جدہ پر ایک اور حملہ میں برقی پلانٹ میں آگ لگ گئی۔

طبی انسانی تنظیم ڈاکٹرس وتھاؤٹ بارڈرس نے ہفتہ کے دن غزہ میں اپنے ایک کلینک کے قریب اسرائیل کے حملہ میں اُس کے 2واچ مین کی ہلاکت پر برہمی ظاہر کی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اُس نے حماس کے 2لڑاکوں کو ہلاک کیا جو کلینک کے سیکوریٹی گارڈس کے طور پر کام کررہے تھے۔

حوثیوں کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج صبح کے حملہ میں کم از کم15 افراد زخمی ہوئے جن میں 2خواتین ہیں۔حوثیوں نے اس حملہ کیلئے سعودی عرب کو موردالزام ٹھہرایا ہے۔

اسی دوران سعودی عرب کے فوجی ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ سعودی ایر ڈیفنس نے آج صبح حوثیوں کے ایک کروز میزائیل کو مارگرایا جس کا نشانہ سعودی عرب کا دارالحکومت ریاض تھا۔