قومی

ٹی ایم سی کاتین سطری وہپ جاری

ترنمول کانگریس نے ہفتہ کے دن اپنے تمام ارکان لوک سبھا کو وہپ جاری کیا کہ وہ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران ایوان میں موجود رہیں۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) ترنمول کانگریس نے ہفتہ کے دن اپنے تمام ارکان لوک سبھا کو وہپ جاری کیا کہ وہ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران ایوان میں موجود رہیں۔

تین سطری وہپ میں ابھیشیک بنرجی نے جو لوک سبھا میں ٹی ایم سی پارلیمانی پارٹی کے سربراہ ہیں اپنی پارٹی کے تمام ارکان سے کہا کہ وہ 30نومبر تا 4 دسمبر ایوان میں موجود رہیں اور پارٹی کے موقف کی تائید کریں۔