تلنگانہ

تلنگانہ: امتحان میں ناکامی،طالبہ کی خودکشی

تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے حسن آباد ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک طالبہ نے امتحان میں ناکام ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے حسن آباد ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک طالبہ نے امتحان میں ناکام ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں
یو ایس او پی سی کو ذہنی صحت کیلئے10ملین ڈالر عطیات
سدی پیٹ میں 100 بندر مردہ پائے گئے
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

تفصیلات کے مطابق حسن آباد کی ٹیچرس کالونی سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ سنجنا نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر مکمل کیا تھا۔

تین دن قبل انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان ہوا تھا، جس میں ناکامی پر وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی۔

گھر پر کسی کے نہ ہونے کے دوران سنجنا نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے حسن آباد سرکاری اسپتال منتقل کر دیا۔