حیدرآباد
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدیدزخمی
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے حادثہ کا سبب بننے والی دونوں گاڑیوں کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کیلئے اس روٹ کو بحال کیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ سورارم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اوردوسراشدیدزخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ کل شب سورارم کے سائی بابانگر چوراہے کے قریب اُس وقت پیش آیاجب تیز رفتار بائیک چلانے والے نے اس کاتوازن کھودیا اور یہ بائیک کار سے ٹکراگئی۔
اس حادثہ کے نتیجہ میں بائیک چلانے والا ہلاک ہوگیا جس کی شناخت 38سالہ سائی کمار کے طورپر کی گئی ہے۔
بائیک پر سوار دوسراشخص شدید زخمی ہوگیا جس کوعلاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔عینی شاہدین نے بتایاکہ بائیک خطرناک اندازسے چلائی جارہی تھی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے حادثہ کا سبب بننے والی دونوں گاڑیوں کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کیلئے اس روٹ کو بحال کیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔