شمالی بھارت

جیل سے ہیمنت سورین کا پیام

سابق چیف منسٹر جھارکھنڈ ہیمنت سورین نے جیل سے بھیجے گئے پیام میں جو ان کی بیوی کلپنا نے اتوار کے دن رانچی کی میگاریالی میں پڑھ کرسنایا

رانچی: سابق چیف منسٹر جھارکھنڈ ہیمنت سورین نے جیل سے بھیجے گئے پیام میں جو ان کی بیوی کلپنا نے اتوار کے دن رانچی کی میگاریالی میں پڑھ کرسنایاکہا کہ بی جے پی اپوزیشن زیراقتدارریاستوں میں حکومتیں گرانے کی کوشش کررہی ہے لیکن جمہوریت کو ناکام ہونے نہیں دیاجاسکتا۔

متعلقہ خبریں
ہیمنت سورین کی درخواست ضمانت‘ ای ڈی سے جواب طلب
اپوزیشن قائدین کو جیل میں ڈال دینا مودی کی گارنٹی: ممتا بنرجی
رانچی میں مسلم پرسنل لابورڈ کی وقف کانفرنس
زمین کھسک جانے سے 2 مزدور خواتین زندہ دفن
دبئی میں گداگروں کے خلاف مہم، پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ اور جیل کی سزا

کلپنا نے شوہر کا پیام پڑھ کرسناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی آوازدبانے اور ای ڈی اور سی بی آئی جیسی مرکزی ایجنسیوں کا بیجااستعمال کیاجارہا ہے۔

انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ بی جے پی کو باہرجانے کا راستہ دکھادیں۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ اگر بی جے پی پھر جیتی تو قبائلیوں کے لئے بڑا خطرہ پیدا ہوگا۔