تلنگانہ: گروکل اسکول میں کھاناکھانے کے بعد طالبات کی طبیعت خراب
تفصیلات کے مطابق ضلع کے سوشل ویلفیر گروکل اسکول میں دسویں جماعت میں زیرِ تعلیم چار طالبات اچانک بیمار پڑ گئیں۔ انہیں فوری طور پر مقامی پرائمری ہیلت سنٹر منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں بہتر علاج کے لیے بیلم پلی بھیجا گیا۔ وہاں سے دو طالبات کو بہتر علاج کے لیے منچریال لے جایا گیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع آصف آباد کے گروکل اسکول میں کھاناکھانے کے بعد طالبات کی طبیعت خراب ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے سوشل ویلفیر گروکل اسکول میں دسویں جماعت میں زیرِ تعلیم چار طالبات اچانک بیمار پڑ گئیں۔ انہیں فوری طور پر مقامی پرائمری ہیلت سنٹر منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں بہتر علاج کے لیے بیلم پلی بھیجا گیا۔ وہاں سے دو طالبات کو بہتر علاج کے لیے منچریال لے جایا گیا۔
ضلع کلکٹر وینکٹیش دوتری نے واقعہ کا نوٹ لیتے ہوئے شبہ ظاہر کیا کہ یہ طالبات ممکنہ طور پر نامناسب کھانے کے باعث بیمار ہوئیں۔ انہوں نے ایم پی ڈی او شنکراماں کو اسکول بھیج کر تحقیقات کی ہدایت دی۔ اس دوران ڈائننگ ہال اور دیگر مقامات کا معائنہ کیا گیا اور کئی ہدایات جاری کی گئیں۔
طلبہ تنظیموں نے اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈی وائی ایف آئی کے ضلعی سکریٹری کارتک نے الزام عائد کیا کہ طالبات بنیادی سہولتوں کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔ انہوں نے ریببنا میں پیش آئے اس واقعہ کی جامع اور شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا۔