تلنگانہ

تلنگانہ: ہاسٹل میں طالبہ کی خودکشی، رشتہ داروں کا احتجاج

انہوں نے کالج انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ میں ایک جونیرکالج کی طالبہ نے ہاسٹل میں پھانسی لے لی۔

متعلقہ خبریں
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی اس طالبہ کے والدین اوررشتہ داروں نے کالج پہنچ کراحتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کالج انتظامیہ کی لاپرواہی کے نتیجہ میں اس طالبہ نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

انہوں نے کالج انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

کل شب کئے گئے اس احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی۔احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی ۔

جس نے احتجاجیوں کے جذبات کوسرد کرنے کی کوشش کی جنہوں نے الزام لگایا کہ کالج انتظامیہ نے اس واقعہ کی ان کو تاخیر سے اطلاع دی اورلڑکی کی لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادیا۔