آندھراپردیش

 طوفان منڈوس، آندھراپردیش میں شدید بارش

مندوس جنوبی ساحلی آندھراپردیش، رائلسیما کو متاثر کر رہا ہے۔ اے پی کے نیلور، باپٹلہ اور تروپتی اضلاع میں کئی مقامات پر شدید بارش ہو رہی ہے۔ حکام صورتحال کا وقتاً فوقتاً جائزہ لے رہے ہیں اور طوفان کی شدت کا اندازہ لگایاجارہاہے۔

حیدرآباد: خلیج بنگال میں بنا طوفان ”منڈوس“ کل نصف شب کے بعد پوڈیچری اور آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے درمیان مہابلی پورم کے قریب ساحل کو عبور کر گیا۔

 موسمی مرکز نے کہا کہ طوفان آج صبح کمزور ہو کر شدید طوفان کی شکل اختیار کر گیا ہے جس کے نتیجہ میں جنوبی ساحلی آندھرا، رائلسیما اور شمالی ساحلی آندھرا میں کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہورہی ہے۔

 نیلور، تروپتی اور انامیا اضلاع میں ایک یا دو مقامات پر شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ماہی گیروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سمندر میں نہ جائیں۔ طوفان مندوس کے اثر کی وجہ سے اے پی کے ساحل پر 65 سے 75 کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔

 ساحلی آندھرااور رائلسیما کے اضلاع میں کئی مقامات پر شدید بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پوٹی سری راملو نیلور ضلع کے برہمدیوم میں 12.6 سینٹی میٹر اور تروپتی ضلع کے نائیڈوپیٹ میں 11.4 سینٹی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مندوس جنوبی ساحلی آندھراپردیش، رائلسیما کو متاثر کر رہا ہے۔ اے پی کے نیلور، باپٹلہ اور تروپتی اضلاع میں کئی مقامات پر شدید بارش ہو رہی ہے۔ حکام صورتحال کا وقتاً فوقتاً جائزہ لے رہے ہیں اور طوفان کی شدت کا اندازہ لگایاجارہاہے۔

طوفان کے اثرکی وجہ سے تمل ناڈو میں کانچی پورم، چنگلپٹو، ولوپورم کے ساتھ ساتھ پڈوچیری کے بعض حصوں میں بارش ہوئی۔ کئی اضلاع میں تیز ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے۔