تلنگانہ

تلنگانہ: سب انسپکٹر کی انسانی ہمدردی، حادثہ کے شکار زخمی شخص کو پولیس کی گاڑی میں اسپتال منتقل کیا

تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے ویلگاٹورکے سب انسپکٹرجن کی شناخت اوماساگر کے طورپر کی گئی ہے نے اس انسانی ہمدردی کے مظاہرہ کے ذریعہ دیہاتیوں کادل جیت لیا اوران کے اس عمل کی سوشیل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کافی ستائش کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: ایک سب انسپکٹر نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک حادثہ میں زخمی شخص کو پولیس کی گاڑی میں اسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
انسپکٹر، ایس آئی کشائی گوڑہ رشوت لیتے ہوئے گرفتار
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے ویلگاٹورکے سب انسپکٹرجن کی شناخت اوماساگر کے طورپر کی گئی ہے نے اس انسانی ہمدردی کے مظاہرہ کے ذریعہ دیہاتیوں کادل جیت لیا اوران کے اس عمل کی سوشیل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کافی ستائش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جگتیال منڈل مستقر میں کل شب سڑک حادثہ پیش آیا۔کریم نگر۔منچریال شاہراہ کے قریب پولیس اسٹیشن کے حدود میں بائیک پر تیز رفتاری کے ساتھ ایک نوجوان وی ملیش جارہاتھا کہ اس کی گاڑی کو ایک اوربائیک سوار نے ٹکر دے دی۔

اس حادثہ میں ملیش سڑک پرگرکرشدید زخمی ہوگیا۔اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ایمبولنس طلب کیا تاہم ایمبولنس کی عدم دستیابی پرسب انسپکٹراوماساگر نے پولیس کی گاڑی میں زخمی شخص کی کریم نگر اسپتال منتقلی کو یقینی بنایا۔

بروقت علاج کی سہولت ملنے پر ملیش کی جان بچ گئی۔وہ فی الحال اسپتال میں زیرعلاج ہے۔اس واقعہ کی ویڈیو زسوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں جس پر سب انسپکٹرکی انسانی ہمدردی کی ستائش کی جارہی ہے۔