تلنگانہ

تلنگانہ: تحصیلدار کے دفتر میں فوجی جوان سے رشوت لینے کامعاملہ

تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے کوندورگ علاقہ کے تحصیلدار کے دفتر میں فوجی جوان سے رشوت لینے کامعاملہ سامنے آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے کوندورگ علاقہ کے تحصیلدار کے دفتر میں فوجی جوان سے رشوت لینے کامعاملہ سامنے آیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کابینہ میں نظام آباد، حیدرآباد اور رنگاریڈی سے نمائندگی صفر
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

کوندورگ تحصیلدار کے دفتر میں فوجی جوان سے کام کو اس کے حق میں کرنے کیلئے 30ہزار روپئے رشوت طلب کی گئی۔

ضلع کے وشواناتھ پور سے تعلق رکھنے والا اشوک نامی فوجی جوان حال ہی میں اپنے آبائی گاوں واپس آیا اور اپنے کھیت سے متعلق آراوآردستاویزات کیلئے تحصیدار کے دفتر پہنچا۔

دستاویزات کی حوالگی کیلئے ریکارڈ اسسٹنٹ بالاراجو نے 40ہزارروپئے رشوت طلب کی۔اس رقم کو دینے سے ابتدا میں فوجی جوان نے انکارکردیا تاہم بعد ازاں اس نے 30ہزارروپئے رشوت دینے پر رضامندی ظاہر کی۔

یہ واقعہ اُس وقت منظر عام پر آیا جب فوجی جوان نے رشوت کی رقم کی حوالگی کی ویڈیو بنائی۔