دہلی

ٹیچر کے طمانچہ مارنے پر طالب علم کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا

شمال مشرقی دہلی کے تکمیر پورعلاقہ میں ایک سرکاری اسکول کے چھٹویں جماعت کے طالب علم کو ٹیچر کی جانب سے ہندی نصابی کتاب ساتھ لانا بھول جانے پر طمانچہ مارنے کے چند دن بعد ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا۔

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی کے تکمیر پورعلاقہ میں ایک سرکاری اسکول کے چھٹویں جماعت کے طالب علم کو ٹیچر کی جانب سے ہندی نصابی کتاب ساتھ لانا بھول جانے پر طمانچہ مارنے کے چند دن بعد ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا۔

متعلقہ خبریں
میری تعلیم بھی سرکاری اسکول میں ہوئی: ریونت ریڈی
شوہر کے ہاتھوں اسکول ٹیچر کا قتل
چیف منسٹر کے پوترے نے تزئین نوشدہ اسکول کا افتتاح کیا

پولیس نے جمعرات کے دن یہ بات کہی پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ پولیس کو ہفتہ کے دن جی ٹی بی ہاسپٹل سے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک 12 سالہ لڑکے کو اس کے اسکول ٹیچر کی جانب سے 7 اگست کو مارپیٹ کرنے کے بعد داخل کرایا گیا ہے۔

آفیسر نے کہا کہ لڑکے والد کی شکایت پر ملزم سعدالحسن کے خلاف ہفتہ کے دن دیال پور پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج رجسٹر کیا گیا۔

پولیس کے بموجب یہ لڑکا اپنی ہندی نصابی کتاب اسکول لانا بھول گیا تھا جس پر ٹیچر برہم ہوگیا۔

پولیس نے کہا کہ جب یہ لڑکا کلاس سے باہر نکل رہا تھا توحسن نے روک دیا اور طمانچہ مارا۔

واقعہ کے بعد لڑکے کی حالت بگڑنے پر اسے ہاسپٹل میں داخل کیا گیا اور اس کے والد پولیس سے رجوع ہوئے۔ ٹیچر کو فوری گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔ انھو ں نے کہا کہ معاملہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

a3w
a3w