دہلی

لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی

برلا نے کہا کہ کانگریس کے گورو گوگوئی نے مانسون اجلاس کے دوران حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی۔ اس پر 19 گھنٹے 59 منٹ تک بحث ہوئی۔

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کی تکمیل کے ساتھ ہی لوک سبھا کی کارروائی جمعہ کو ملتوی کر دی گئی۔ ایوان کی کارروائی دو بار ملتوی ہونے کے بعد جب دوپہر 1.30 بجےاراکین پارلیمنٹ ایوان میں پہنچے تو اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ 17 ویں لوک سبھا کا 12 واں اجلاس 20 جولائی سے 11 جولائی تک جاری رہا ۔

متعلقہ خبریں
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا جولائی سے آغاز
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
سینئر بی جے پی قائد نندکشور یادو، بہار اسمبلی کے اسپیکر منتخب
سی آئی ایس ایف کا 3300 رکنی دستہ آج سے پارلیمنٹ سیکوریٹی سنبھال لے گا

مانسون اجلاس کے دوران 17 نشستوں میں 44.15 گھنٹے کام کیا گیا، مانسون اجلاس میں ایوان میں 45 فیصد کام کاج ہوا۔

برلا نے کہا کہ کانگریس کے گورو گوگوئی نے مانسون اجلاس کے دوران حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی۔ اس پر 19 گھنٹے 59 منٹ تک بحث ہوئی۔ 60 اراکین نے بحث میں حصہ لیا۔ تحریک مسترد کر دی گئی۔

اسپیکر نے کہا کہ اجلاس میں 20 بل پیش کئے گئے اور 22 بل منظور کئے گئے۔ 50 ستاروں والے سوالات کے جوابات دیے گئے۔ تمام 20 ستاروں والے سوالات کے جوابات 9 اگست کو زبانی طور پر دیے گئے۔ ایوان میں حکومت کی طرف سے پچاس بیانات دئیے گئے۔

برلا نے ایوان کی کارروائی میں تعاون کے لیے وزیر اعظم، تمام جماعتوں کے رہنماؤں اور اراکین پارلیمنٹ، میڈیا، سیکورٹی فورسز اور پارلیمانی عملے کا شکریہ ادا کیا۔

a3w
a3w