تلنگانہ

تلنگانہ: نوجوان کومارپیٹ کر ہلاک کرنے کے واقعہ کے بعد کشیدگی

تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ کے اوٹکورمنڈل میں ایک نوجوان، جی سنجو کواراضی کے تنازعہ پر بے دردی سے مارپیٹ کر ہلاک کرنے کے واقعہ کے ایک دن بعد، ہفتہ کو اس منڈل کے چنا پورلا گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ کے اوٹکورمنڈل میں ایک نوجوان، جی سنجو کواراضی کے تنازعہ پر بے دردی سے مارپیٹ کر ہلاک کرنے کے واقعہ کے ایک دن بعد، ہفتہ کو اس منڈل کے چنا پورلا گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

28سالہ سنجو کو دو ایکڑ زمین کے تنازعہ پر بعض افرادکے ایک گروپ نے مارپیٹ کر ہلاک کر دیا تھا۔

اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔پولیس نے جمعہ کی رات اس کی لاش گاؤں منتقل کیا۔

چونکہ ہفتہ کو ان کی آخری رسومات ادا کی جانی تھیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کیلئے گاؤں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تین دیگر فرار ہیں۔

a3w
a3w