جرائم و حادثات

تلنگانہ:شادی کے گھر میں چوری کی واردات

شادی کے گھر میں چوری کی واردات پیش آئی۔تلنگانہ کے ضلع ورنگل کی وویکانند کالونی میں مکان میں داخل ہوکر چوروں نے تین لاکھ روپئے کی چوری کرلی۔

حیدرآباد: شادی کے گھر میں چوری کی واردات پیش آئی۔تلنگانہ کے ضلع ورنگل کی وویکانند کالونی میں مکان میں داخل ہوکر چوروں نے تین لاکھ روپئے کی چوری کرلی۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے

اس واردات کی شکایت انتظارگنج پولیس سے کی گئی۔

اے سرینواس نامی شخص جس کے مکان میں یہ واردات پیش آئی نے پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ وہ اپنے ارکان خاندان کے ساتھ بیٹی کو اس کے سسرال چھوڑنے کیلئے گیا تھا کہ یہ واردات پیش آئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پولیس، چوروں کی تلاش کررہی ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔گذشتہ ماہ بھی بعض مکانات میں چوری کی واردت پیش آئی تھی۔