شمال مشرق

آسام میں مسلمان سب سے زیادہ پُرامن ماحول میں:ہیمنت بسواسرما

ہیمنت بسواسرما نے کانگریس پر اقلیتوں کیلئے مگرمچھ کے آنسو بہانے اور اپنے دور اقتدار میں ان کیلئے کچھ نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فی الحال یہ کمیونٹی ریاست میں سب سے زیادہ پُرامن ماحول میں رہ رہی ہے۔

گوہاٹی: چیف منسٹر آسام ہیمنت بسواسرما نے کانگریس پر اقلیتوں کیلئے مگرمچھ کے آنسو بہانے اور اپنے دور اقتدار میں ان کیلئے کچھ نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فی الحال یہ کمیونٹی ریاست میں سب سے زیادہ پُرامن ماحول میں رہ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
آسام میں سی اے اے مکمل طور پر غیر معمولی : ہیمنتا بسوا شرما
مسلم وزیر کے خلاف فرقہ وارانہ تبصرہ کوجائز ٹھہرانے کی کوشش
ثبوت پیش کرنے پر کسی بھی سزا کیلئے تیار ہوں: شرما
کون جھوٹ بول رہا ہے، چیف منسٹر آسام وضاحت کریں
’بچپن کی شادیوں کے خلاف مہم عنقریب دوبارہ شروع کرنے کا اعلان‘

انہوں نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ ان کی حکومت غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے گی۔ ایسی سرگرمیوں میں جنگلاتی علاقوں سے بیدخلی کی مہم، بچپن کی شادیوں اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف مہم شامل ہے۔

پولیس اپنی دفاع میں فائرنگ کا سہارا لینے سے باز نہیں آئے گی۔ سرما، ریاستی اسمبلی میں گورنر کی تقریر پر تحریک تشکر مباحث میں حصہ لے رہے تھے۔

ریاست میں جاری بیدخلی مہم بالخصوص جنگلاتی اور محفوظ علاقوں سے بیدخلی مہم کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی مہم زیادہ تر عدالتی احکامات کے مطابق اور کانگریس کے دور میں بنائے گئے قوانین کے مطابق چلائی جارہی ہے۔