جرائم و حادثات

تلنگانہ:شادی سے تین دن پہلے ہونے والے دلہے کی بجلی کا جھٹکہ لگنے سے موت

شادی سے تین دن پہلے ہونے والے دلہے کی بجلی کا جھٹکہ لگنے سے موت ہوگئی جس کے نتیجہ میں شادی کے گھر میں غم کی لہردوڑگئی۔

حیدرآباد: شادی سے تین دن پہلے ہونے والے دلہے کی بجلی کا جھٹکہ لگنے سے موت ہوگئی جس کے نتیجہ میں شادی کے گھر میں غم کی لہردوڑگئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
حضرت مظہر الدین چشتی القادری رحمہ اللہ کے 54ویں عرس کی تقاریب اختتام پذیر—ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت
فوڈ فیسٹیول کا مقصد طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور میعاری پکوانوں سے واقف کروانا
جسٹس سید شاہ محمد قادری کی بڑی صاحبزادی کا انتقال

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نرمل میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے چنا بیلاکے رہنے والے نوجوان 25سالہ ونود نے بیرون ملک میں روزگار حاصل کرنے کے بعد شادی کا فیصلہ کیا۔

اس کے ارکان خاندان نے اس کی شادی جگتیال ضلع کے دھرماپوری کی ایک لڑکی سے طئے کردی جو اتوار کو ہونے والی تھی۔ونود دوپہر تک گھر میں شادی کے کام کرتارہا۔

بعد ازاں وہ نہانے کیلئے اپنے کمرہ میں چلا گیا۔اس نے الکڑک گیزرآن کیاتاہم اس کو بجلی کاجھٹکہ لگاجس پر اس نے چیخ ماری۔

کمرہ کا دروازہ اندر سے بند ہونے کے سبب اس کے ارکان خاندان نے دروازہ کو توڑا اور اس کو علاج کے لئے اسپتال لے گئے تاہم ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔