تلنگانہ

تلنگانہ: حالت نشہ میں سی سی کیمرہ اور گاڑیوں کونقصان پہنچانے پر تین نوجوان گرفتار

بعد ازاں نشہ کی حالت میں انہوں نے ایک گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے اور وہاں موجود گاڑیوں کے شیشوں کو نقصان پہنچایا۔

حیدرآباد: پولیس نے حالت نشہ میں سالگرہ کی تقریب منانے کے بعد ایک گھر کے سی سی ٹی وی کیمرہ اورقریب میں رکھی گاڑیوں کے شیشوں کو نقصان پہنچانے پر تین نوجوانوں کوگرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
اتماکور میں 62 کلو چرس
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
بھونگیر میں بی آر ایس دفتر پر حملہ
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع پداپلی کے گوداوری کھنی ٹاون پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقامی ہنومان نگر کے وشوتیجا، ارون کمار اور سائی تیجا نے شراب پینے کے بعد سالگرہ کی پارٹی کی۔

بعد ازاں نشہ کی حالت میں انہوں نے ایک گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے اور وہاں موجود گاڑیوں کے شیشوں کو نقصان پہنچایا۔

مقامی افراد اس سے خوفزدہ ہوگئے۔ آٹو مالک کی شکایت پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر تین نوجوانوں کو گرفتار کیا۔

پولیس نے انتباہ دیا کہ شراب کے نشہ میں لوگوں کو نقصان پہنچانے پرسخت کارروائی کی جائے گی۔