سوشیل میڈیا

عادل آباد میں مفت سوشیل میڈیا کلاسس جاری، ناندیڑ کے معروف صحافی ضمیر احمد خان کا لیکچر

کلاسس کے اختتام پر سوال جواب سیشن میں طلبہ کے شکوک و شبہات کو دورکیا گیا۔ انھوں نے دوران لیکچر سوشل میڈیا کے پلاٹ فارمس سے آمدنی کے طریقہ کار کی وضاحت کی اور آمدنی کے ذرائع بھی بتائے۔

عادل آباد: ضلع مستقر عادل آباد میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کی جانب سے چلائے جارہے سوشل میڈیا مفت کلاسس کے دوسرے دن یوٹیوب اور فیس بک پر کام کرنے کے طریقہ کا رکو تفصیلی طور پر بتایا گیا۔

متعلقہ خبریں
اردو ٹی وی چینلوں کو بھی تلگو کے مساوی اشتہارات کی اجرائی، ٹی یو ڈبلیو جے یو کی کامیاب نمائندگی
ٹی یو ڈبلیو جے یو عادل آباد یونٹ کے زیراہتمام مفت سوشیل میڈیا تربیتی کلاسس
ٹی یو ڈبلیو جے یو کے جنرل باڈی اجلاس کا عنقریب عظیم الشان پیمانے پر انعقاد
ٹی یو ڈبلیو جے یو ضلع عادل آباد یونٹ کے انتخابات، عبدالعلیم صدر اور محمد حمایت اللہ جنرل سکریٹری منتخب

اس سیشن کے دوران مہاراشٹرا ضلع ناندیڑ سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی و سوشل میڈیا کے ماہر ضمیر احمد خان نے اپنا لیکچر دیا اور یوٹیوب اور فیس بک پر براہ راست پروگرام کی نشریات، شارٹ ویڈیوز کی تیاری، طویل ویڈیوز کی اہمیت کے علاوہ دونوں پلاٹ فارمس کے ذریعہ آمدنی کے حصول پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔

اسی طرح فیس بک، یوٹیوب دونوں سماجی رابطہ کے سائٹس پر کئے جانے فراڈس اور ہیکنگ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ ضمیر احمد خان نے براہ راست پروگرام کی نشریات کیلئے استعمال ہونے والے آلات کا مشاہدہ کرواتے ہوئے جاریہ سیشن کو ہی لائیو کرکے دکھلایا۔

کلاسس کے اختتام پر سوال جواب سیشن میں طلبہ کے شکوک و شبہات کو دورکیا گیا۔ انھوں نے دوران لیکچر سوشل میڈیا کے پلاٹ فارمس سے آمدنی کے طریقہ کار کی وضاحت کی اور آمدنی کے ذرائع بھی بتائے۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا کے ذریعہ آمدنی میں پیدا ہونے والی تکنیکی رکاوٹو ں کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔

کلاس کے اختتام پر یونین کے ضلع صدر عبدالعلیم نے مہمان صحافی ضمیر احمد خان سے اپنا قیمتی وقت دینے پر اظہار تشکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ 12مئی کو انسٹاگرام کے ماہر وتجربہ کار ایشان خان کا لیکچر ہوگا اور تجربات بھی کرکے دکھلائیں جائیں گے۔

اسی طرح سوشل میڈیا  پرلکھی جانے والی اسکرپٹ، پیغامات، کلیدی الفاظ (ٹیاگس اور کی ورڈس وغیرہ) کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی جائیں گی۔ خواہشمند طلبہ سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

اس موقع پر یونین کے ذمہ دارعبدالعلیم، شفیق احمد اطہر، محمد شعیب الطاف، جلیل احمد خان، محمد اکبرالدین، مطیع الرحمن انیس کے علاوہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

a3w
a3w