تلنگانہ
تلنگانہ: تنہائی سے تنگ خاتون کی خودکشی
پولیس کے مطابق، ویپور گاؤں سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ مالا شریشا کے شوہر نرسمہلوکی آٹھ ماہ قبل بیماری کی وجہ سے موت ہوگئی تھی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع کے وے پور گاؤں میں ایک خاتون نے تنہائی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق، ویپور گاؤں سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ مالا شریشا کے شوہر نرسمہلوکی آٹھ ماہ قبل بیماری کی وجہ سے موت ہوگئی تھی۔
اس کے بعد سے وہ شدید تنہائی محسوس کررہی تھیں۔ گذشتہ رات تقریباً 8 بجے گھر میں کوئی نہ ہونے کے وقت شریشا نے پھانسی لے لی۔
اس واقعہ کی شکایت شریشا کے دیور مالا ستیہ نارائنا نے درج کرائی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔