تلنگانہ

صحافیوں سے چیف منسٹر کے وعدے عملی اقدامات سے عاری: ڈی اروندایم

حلقہ لوک سبھا نظام آباد کے بی جے پی رکن ڈی اروندنے چیف منسٹرکے چندر شیکھرراؤپرالزام عائد کیا کہ وہ عوام بالخصوص صحافیوں سے وعدے کرتے ہیں مگر ان کے یہ وعدے عملی اقدامات سے عاری ہوتے ہیں۔

حیدرآباد: حلقہ لوک سبھا نظام آباد کے بی جے پی رکن ڈی اروندنے چیف منسٹرکے چندر شیکھرراؤپرالزام عائد کیا کہ وہ عوام بالخصوص صحافیوں سے وعدے کرتے ہیں مگر ان کے یہ وعدے عملی اقدامات سے عاری ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
بی جے پی اور جنا سینا پارٹی میں اختلافات؟
بی جے پی کی فلم پہلے ہی دن فلاپ: اکھلیش یادو

انہوں نے کہاکہ کے سی آر نے اہل غریبوں کو ڈبل بیڈروم‘بے روزگاروں کو بھتہ‘صحافیوں کو مکانات کی اراضی دینے کا وعدہ کیاتھامگر اب تک انہوں نے ان وعدوں پر عمل آوری نہیں کی۔

انہوں نے طنزیہ کہاکہ چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ ملک میں سب سے زیادہ تلنگانہ کے صحافیوں کوسہولتیں فراہم کررہے ہیں ملک کی کسی بھی ریاست میں اس طرح کی سہولتیں نہیں ہیں؟انہوں نے ریاستی وزیر کے تارک راماراؤ پرالزام عائد کیا کہ وہ کئی کروڑ روپے خرچ کرکے اپنی ذاتی کاروبار کے لئے ڈاؤس جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اب تک دورہ ڈاؤس کے بعدکتنے صنعتی اداروں کو تلنگانہ میں لایاگیا ہے‘اس کی تفصیلات عوام کو فراہم کریں۔انہوں نے کہاکہ ضلع نظام آباد میں ہلدی کی فصل کونقصان پہونچاہے اگر ریاست میں فصل بیمہ اسکیم پرعمل آوری کی جاتی تو کسانوں کواس کامعاوضہ مل جاتاتھا۔

چیف منسٹر نے فصل بیمہ کے پریمیم بھی ادا نہیں کئے ہیں اگروہ وقت پر پریمیم ادا کرتے تو ریاست کے کسانوں کوسہولت ہوتی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں مرکزکی آیوشمان بھارت اسکیم پر موثر عمل آوری پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بابارام دیو نے نظام آباد میں آگری بیس انڈسٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیاتھا تاہم ریاستی حکومت نے ان کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے سال 2021-22 کے بجٹ میں ڈبل بیڈروم مکانات کے لئے 12ہزار کروڑمختص کئے تھے۔اس بجٹ کی رقم سے ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیاگیا۔انہوں نے ریاستی وزیر برائے عمارات وشوارع پرشانت ریڈی کو مشورہ دیا کہ وہ بی جے پی کے خلاف بیان دینے کے بجائے عوام کے مسائل حل کریں۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت قائم ہونے سے ہی عوام کے مسائل حل ہوں گے۔