تلنگانہ

ریونت ریڈی کرسی کیلئے پارٹیاں بدلنے والے شخص: ہریش راؤ

ریاستی وزیرٹی ہریش راؤ نے صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریونت ریڈی وہ شخص ہیں جو کرسی کیلئے پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں۔

حیدرآباد: ریاستی وزیرٹی ہریش راؤ نے صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریونت ریڈی وہ شخص ہیں جو کرسی کیلئے پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس
کے سی آر کٹر ہندو: ہریش راو
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی

نارائن کھیڑ حلقہ اسمبلی میں اس ماہ کی 30 تاریخ کو چیف منسٹر چندرا شیکھر راو  کے جلسہ عام کے تناظر میں کارکنوں کے ساتھ جاری  تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا اس سے پہلے جب ریونت ریڈی تلگو دیشم پارٹی میں تھے اور کانگریس پارٹی اقتدار میں تھی اس وقت انہوں نے اسمبلی میں کہا تھا کہ کسی کے والد کی موت اور آخری رسومات کی انجام دہی کیلئے غسل دینے بورویل سے پانی حاصل کرنے بجلی نہیں رہتی ہے۔

اس دن انہوں نے سونیا گاندھی کو قربانی کی دیوی کہا تھااوراٹلی کی گڑیا قرار دیا تھا۔ وہ منہ میں جو آیا بکتے گئے۔ اب سونیا گاندھی کو دیوی کہہ رہے ہیں۔

ہریش راو نے کہا ریونت ریڈی انتہائی مفاد پرست انسان ہیں وہ دھوپ سے بچنے کہیں بھی چھپ سکتے ہیں۔ہریش راو نے راہول گاندھی کی جانب سے دیا گیا بیان کہ میں بی جے پی سے لڑرہا ہوں اور، میرے ڈی ین اے میں بی جے پی سے لڑنا شامل ہے کو عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق قرار دیتے ہوئے کہاکہ راہول گاندھی کو ریونت ریڈی کے ڈی این اے کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہیے۔

کے سی آر کو دشمنی ہوتی اور بدلہ لینا ہوتا تو ووٹ برائے نوٹ کیس میں ریونت ریڈی کو جیل بھیج دیا جاتا۔ ہم پڑوسی ریاستوں میں جاری دشمنی کے کھیل کو دیکھ رہے ہیں جہاں پر جیت جانے کہ بعد حریفوں کو جیل بھیج دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے اور مستقبل میں بھی ایسے حالات نہیں ہوں گے۔

a3w
a3w