تلنگانہ
تلنگانہ: ٹول گیٹ کو کنٹینر کی ٹکر، اہلکار زخمی
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی کی بھکنورقومی شاہراہ نمبر 44 کی ٹول گیٹ کوتیزرفتار کنٹینرلاری نے ٹکردے دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی کی بھکنورقومی شاہراہ نمبر 44 کی ٹول گیٹ کوتیزرفتار کنٹینرلاری نے ٹکردے دی۔
اس حادثہ میں ٹول گیٹ کے اہلکارزخمی ہوگئے۔
کل شب حیدرآباد سے نظام آباد کی سمت جانے والے کنٹینر کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کنٹینرٹول گیٹ سے ٹکراگیااورٹول گیٹ کے اہلکار زخمی ہوگئے۔
اس حادثہ پر برہم ٹول گیٹ کے اہلکاروں نے کنٹینر کے ڈرائیور پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے اس پرحملہ کردیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے زخمی اہلکاروں اور ڈرائیور کو علاج کے لئے حیدرآباد بھیج دیا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔