تلنگانہ

لاشوں سے اعضاء رئیسہ حاصل کرنے میں تلنگانہ سرفہرست

نیشنل آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹیشن آرگنائزیشن (NOTTO) کے 2013 سے 2022 تک اعضاء رئیسہ کے عطیہ کے رجحانات کے بارے میں حال ہی میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 194 میتوں سے 655 اعضاء رئیسہ حاصل کئے گئے۔

حیدرآباد: نیشنل آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹیشن آرگنائزیشن (NOTTO) کے 2013 سے 2022 تک اعضاء رئیسہ کے عطیہ کے رجحانات کے بارے میں حال ہی میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 194 میتوں سے 655 اعضاء رئیسہ حاصل کئے گئے۔

متعلقہ خبریں
فلم ”گیم چینجر“کے اضافی شوز اور ٹکٹ قیمتوں میں اضافہ کی اجازت سے حکومت دستبردار، احکام جاری
پرجاوانی پروگرام کی تاریخ تبدیل
سلائی مشینوں کی تقسیم، اہل عیسائی خواتین سے درخواستیں مطلوب
حکومت تمام مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے پر عزم: سریدھر بابو
وزیر سیتا اکا نے بھگدڑواقعہ میں زخمی لڑکے سری تیج کی عیادت کی

اس ضمن میں ملک بھر میں تلنگانہ سرفہرست ہے۔

نیشنل آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹیشن آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق تلنگانہ کے بعد تمل ناڈو کا نمبر آتا ہے جس نے 156 لاشوں سے 553‘ گجرات میں 148 لاشوں سے 399 اور کرناٹک نے 151 لاشوں سے 435 اعضاء رئیسہ کی بازیافت کی ہے۔

کووڈ کے بعد ٹرانسپلانٹ (پیوندکاری) کی سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور پہلی بار ملک میں ایک سال (2022) میں 15,000 سے زیادہ ٹرانسپلانٹس پیوندکاری کی گئی۔

اس کے ساتھ ساتھ ٹرانسپلانٹ (پیوندکاری)کی تعداد میں 27 فیصد کا سالانہ اضافہ ہوا ہے۔