شمالی بھارت

وشنو دیوسائی چھتیس گڑھ کے نئے چیف منسٹر

بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہا ہے کہ وشنودیو سائی چھتیس گڑھ کے نئے چیف منسٹر ہوں گے۔ اس ریاست میں بی جے پی نے 90 کے منجملہ 54 نشستیں جیت کر کانگریس سے اقتدار چھین لیا۔

رائے پور: بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہا ہے کہ وشنودیو سائی چھتیس گڑھ کے نئے چیف منسٹر ہوں گے۔ اس ریاست میں بی جے پی نے 90 کے منجملہ 54 نشستیں جیت کر کانگریس سے اقتدار چھین لیا۔

59 سالہ سائی سابق میں مرکزی مملکتی وزیر فولاد، کانیں وروزگار رہ چکے ہیں۔ اُنہوں نے وزیر اعظم نریندرمودی کی پہلی حکومت میں کام کیا تھا۔

رائے پور میں بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں سائی کو چیف منسٹر بنانے کا فیصلہ ہوا۔ ذرائع نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

میٹنگ بی جے پی کی مرکزی قیادت کے مقررہ تین مبصرین کی موجودگی میں ہوئی۔ بی جے پی نے چیف منسٹر کے عہدہ کیلئے نئے چہرہ کا انتخاب کیا۔

a3w
a3w